رحیم یارخان(       ) سابق وفاقی وزیرسرداررئیس منیراحمدنے کہاکہ میں نے بطورممبرقومی اسمبلی بے تین صوبائی حلقوں میں بے شمارترقیاتی کام کروائے اوروعدے نہیں عملی کیا، ذاتی طورپربیس ایکڑکے قریب حلقہ کی عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وقف کی جس میں اے ایس پی آفس بھونگ، واپڈگرڈاسٹیشن نوازآبادبھونگ، رورل ہیلتھ سنٹربھونگ، ٹیلی فون ایکسچینج، جنرل پوسٹ آفس، گرلزہائی سکول، بوائزہائی سکول، پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کالے والی، گرلزکالج سنجرپورکی اراضی اور10کمروں پرمشتمل دستکاری سکول کی عمارت شامل ہے، انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں نے تحصیل صادق آبادکوجان بوجھ کربیس سال پیچھے دھکیل دیاانشاء اللہ سرداررئیس نبیل احمد8فروری کوکامیاب ہوکرحلقہ کے روشن مستقبل کی بنیادرکھیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے صاحبزادے امیدوارحلقہ پی پی267 سرداررئیس نبیل احمدکی الیکشن کمپین کے موقع پرحلقہ کے مختلف علاقوں میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماع میں خطاب کے دوران کیا۔ سرداررئیس نبیل احمدنے کہاکہ حلقہ کی عوام نے خدمت کاموقع دیاتوبھرپورطریقے سے بنیادی سہولیات دہلیزتک پہنچائیں گے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی ہے اورمستقبل میں بھی ترقی کاسفرجاری رہے گاانشاء اللہ حلقہ کی پسماندگی کاخاتمہ اورمحرومیوں کاازالہ کریں گے حلقہ کی عوام 8فروری کومجھے اورمیرے پینل کوووٹ کی طاقت سے کامیاب کرائیں عوام باشعورہے روایتی سیاست دانوں کی باتوں میں آنے کی بجائے حقائق اورکارکردگی کومدنظررکھیں گے علاقہ کی عوام گواہ ہے کہ بھونگ واحدگھرانہ ہے جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پردیگرمختلف برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت سردارنبیل احمدکی بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب کرانے کاعزم کیااورکہاکہ سرداررئیس منیراحمداورسرداررئیس نبیل احمدنے ہمیشہ اپنے حلقہ کے لوگوں کی ضرورتوں کاخیال رکھااورہمیشہ ان کے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں اورانہوں نے حلقہ میں بے شمارترقیاتی کام کروائے ہیں انشاء اللہ 8فروری کوانہیں ووٹوں کی طاقت سے کامیاب کرواکراپنانمائندہ منتخب کریں گے۔

رحیم یارخان:سابق وفاقی وزیرسرداررئیس منیراحمداورامیدوارحلقہ پی پی267 سرداررئیس نبیل احمدالیکشن کمپین کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔

رحیم یارخان(       ) پی ٹی آئی کے نامزدامیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 172چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ ہمیشہ خدمت اورشرافت کی سیاست کوترجیح دی ہے اورعوام کی خدمت کواولین سمجھاہے، حلقہ کے عوام کی محبتوں کاقرض خدمت سے اتاریں گے جنہوں نے الیکشن سے قبل ہی اپنافیصلہ ہمارے حق میں سنادیاہے، سپورٹران اورحلقہ کی عوام کاجوش جذبہ دیدنی ہے 8فروری کوووٹ کی طاقت سے کامیاب کرواکرروشن مستقبل کی بنیادرکھیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی کے سینئرصوبائی رہنماء عظمت اللہ خان نیازی کی رہائش گاہ غوثیہ کالونی میں منعقدہ بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے کہاکہ ہم رحیم یارخان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہمیشہ عوام کی بے لوث محبتوں کے مقروض رہیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام 8 فروری کو جوتے اور پیالہ کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، عظمت اللہ خان نیازی نے کہاکہ عوام ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے لازمی نکلے اور اس بار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹ کی حفاظت بھی ہم نے خود کرنی ہے پی ٹی آئی ہی وہ واحدسیاسی جماعت جوملک وقوم کوترقی جانب گامزن کرسکتی ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان اورپی ٹی آئی کے صدرچوہدری پرویزالہٰی کروڑوں عوام کی دھڑکن ہیں اوریہی لوگ ملک کومسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، الیکشن میں لیول پلینگ فیلڈہرسیاسی پارٹی کوملناچاہیے، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 8 فروری کا سورج ملک بھرسمیت ضلع رحیم یارخان میں پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پی ٹی آئی کے سینئررہنماء اعجازخان نے سرانجام دیے، اس موقع پرغوثیہ کالونی کی مختلف برادریوں کی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی اورچوہدری جاویداقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجیداورپورے پینل کی کامیابی کے لیے اپنی بھرپورحمایت کااعلان کیا۔

رحیم یارخان: چوہدری جاویداقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجید، عظمت اللہ خان نیازی اوراعجازخان غوثیہ کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔

رحیم یارخان(       ) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 172چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ 8فروری (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے لیے احتساب کادن ہوگاکروڑوں عوام ن لیگ اور پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں اورکرپشن کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہی ہے لہذااب وقت آگیاہے کہ ایوانوں میں بادشاہوں کی بجائے عام آدمی کو موقع دیاجائے تاکہ ملک میں بسنے والے غریبوں،کسانوں، ہاریوں کااستحصال نہ ہو۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 263چوہدری جاویدحسن دادگجرکے ہمراہ بستی کسیکی بسم اللہ پور میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ چوہدری ظفراقبال وڑائچ اورچوہدری جاویدحسن دادگجرنے کہاکہ ن لیگ نے گزشتہ چالیس برسوں سے پاکستان کے اداروں کو تباہ کیاہے،ملک میں بے روزگاری اور بدامنی کا راج ہے اس جماعت نے اپنی عیاشیوں کی خاطر عام آدمی کو قرضوں تلے دبایا، ان کی بیڈ گورننس،ناقص معاشی پالیسی اور کرپشن سے ملک کو نقصان ہوا ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کوترجیح دی ہے اورعوام کی خدمت کواپناشعاربنایاہے آج عوام کاجم غفیراس بات کی نویددے رہاہے کہ آٹھ فروری کوپاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی تاریخی فتح ہوگی ا نشاء اللہ کامیاب ہوکراس علاقے کے لوگوں کوبھی تمام تربنیادی سہولیات ان کی دہلیزپرفراہم کریں گے اس خطے کانقشہ تبدیل کردیں گے۔اس موقع پرسکندرنوازبھولا، ماسٹر فرحت اقبال، جام عبدالقادربھولا، ماسٹرگل شیربھولا، شیر محمد سکھیرا، میاں احسن اوجن، حافظ نوکاظمی، جام شاہ محمد بھولا، فیروز خان عباسی، عبدالحمید، پیرایوب شاہ، سیف اللہ بھولا، ڈاہابرادری، بلوچ برادری، ڈاہا، بھولا، چاچڑ، عباسی،اجن، اقلیت برادری ودیگربرادریوں نے چوہدری ظفر اقبال وڑائچ اورچوہدری جاویدحسن دادگجر کی بھرپورحمایت کااعلان کیا۔

رحیم یارخان:پیپلزپارٹی کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 172چوہدری ظفراقبال وڑائچ اورامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 263چوہدری جاویدحسن دادگجربستی کسیکی بسم اللہ پور میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔

رحیم یارخان(       )  پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے انتخابات کاشیڈول جاری کردیاگیا، چیف الیکشن کمیشن چوہدری محمداسحاق ثاقب نے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایاکہ 12فروری کوکاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، 13فروری کواعتراضات داخل کرائے جائیں گے، 14فروری کواعتراضات پرسماعت وفیصلہ ہوگااورانشاء اللہ 25فروری کوپولنگ ہوگی۔ چوہدری محمداسحاق ثاقب نے کہاکہ پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے الیکشن آئین کے مطابق صاف اورشفاف طریقہ سے منعقدکرائے جائیں گے اور25فروری کوپراپرٹی ڈیلرزووٹ کے ذریعے اپناحق رائے دہی استعمال کریں  گے، پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن پراپرٹی کے کاروبارسے منسلک افرادکے لیے ایک بہترین اورمضبوط پلیٹ فارم ہے جہاں سے ممبران کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔
(تصویرہمراہ ہے)

رحیم یارخان(       ) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی تحصیل صدرمحترمہ نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ”چنو نئی سوچ“ کے ساتھ میدان میں آگئی ہے اور اب نوجوانوں کا مستقبل اسی نئی سوچ سے وابستہ ہے عوام کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے درست استعمال سے اپنی تقدیر کو خود ہی بدل سکتے ہیں اگر باربار آزمائی ہوئی رائے ونڈ والی جماعت کو ہی منتخب کرنا ہے تو پھر اس طرح سے تو حقیقی تبدیلی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگامہنگائی کا حل اور معیشت کی بہتری کا فارمولہ صرف پیپلزپارٹی کے پا س ہے۔ میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے محترمہ نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام انتخابات میں مخالفین کوسرپرائزدے گی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم منتخب ہوکر پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سمیت جنوبی پنجاب میں صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سیداحمدمحمودکی قیادت میں کلین سویپ کرکے پنجاب اوروفاق حکومت بنائے گی، جنوبی پنجاب سمیت ضلع رحیم یارخان مخدوم سیداحمدمحمودکی قیادت میں پیپلزپارٹی کاگڑھ بن چکاہے اورانکی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوارعوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوں گے تمام کارکنان 8فروری کواپنے گھروں سے نکلیں اور پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے اپنے اپنے حلقوں میں کامیاب کروائیں اور ملک کودرپیش مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے بلاول بھٹو کابازوبنیں۔

(تصویرہمراہ ہے)

رحیم یارخان(       ) ترنڈاسوائے خان میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کے نامزدامیدواروں کی ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ تاریخی ریلی، امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 172چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 263چوہدری نعیم شفیق نے ریلی کی قیادت کی، ترنڈاسوائے خان اورملحقہ چکوک اوربستیوں سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ ریلی میں شریک ہوئے۔ پی ٹی آئی کے سینئررہنماء چوہدری ساجدمنیر، چوہدری عرفان شاہد، میاں عرفان فضل، چوہدری محمدعمران ودیگررہنماؤں نے بھی ریلی میں شرکت کی، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ ترنڈایونین کونسل کی عوام نے اپنافیصلہ سنادیاہے کہ آٹھ فروری کووہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدواروں کوووٹ دے کرکامیاب کرائیں گے، انہوں نے کہاکہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ہم یہ جنگ لڑرہے ہیں، 2018ء کے الیکشن میں جوکارکنوں کے اندرجوش خروش تھااس ریلی نے 2018ء کوپیچھے چھوددیاہے لوگوں میں ایک جذبہ اورجنون ہے اپنے ووٹ کی طاقت سے ظلم کابدلہ لیں گے انہوں نے کہاکہ آٹھ فروری کوتمام لوگ گھروں سے نکل کرپولنگ اسٹیشنزپررش کریں اوراپناووٹ پی ٹی آئی کے امیدوارچوہدری جاویداقبال وڑائچ جن کاانتخابی نشان جوتے اورچوہدری نعیم شفیق جن کاانتخابی نشان پیالہ ہے انہیں ووٹ دے کراس جہادمیں حصہ لیں، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چوہدری ساجدمنیرنے کہاکہ ترنڈاسوائے خان کی عوام کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے آج خوف کے بت کوتوڑکرعمران خان کے لیے نکلے ہیں جیت پی ٹی آئی کے امیدواروں کامقدربن چکی ہے لوگ اپناووٹ کاسٹ کرنے کوبے تاب ہیں ہم اس تاریخی ریلی پرچوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری نعیم شفیق کوپیشگی مبارک بادپیش کرتے ہیں، ضلع رحیم یارخان سے پی ٹی آئی کے نامزدامیدوارکلین سویپ کریں گے۔

رحیم یارخان: امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 172چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 263چوہدری نعیم شفیق ترنڈاسوائے خان میں نکالی گئی ریلی کی قیادت کررہے ہیں چوہدری ساجدمنیر، چوہدری عرفان شاہدودیگرموجودہیں۔

رحیم یارخان(       )  مرکزہادی عالم ویلفیئرفاؤنڈیشن برہان شریف کے نائب امیرقاری مقدرمرادی کی عالمی شہرت یافتہ تنزانیہ کے قراء قاری عیدی شعبان ودیگرسے ملاقات، قاری مقدرمرادی نے قاری عیدی شعبان کوبرہان شریف میں قائم بچوں کی تعلیمی درسگاہ اورسماجی خدمات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے قاری مقدرمرادی نے کہاکہ قرآن پاک کو بار بار پڑھنے میں ہر بار ایک نیا ہی سرور آتا ہے اس کلام پاک کا ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ جب تک یہ کلام پاک اس دنیا میں موجود ہے اس وقت تک قیامت نہیں آسکتی، قرآن پاک کی ہرسورت اورہرآیت معجزہ ہے اوراس کی حفاظت کاذمہ اللہ پاک نے خود اٹھایاہے، قاری عیدی شعبان نے کہاکہ عہد رسالت سے لے کر آج تک کوئی لمحہ کوئی ساعت ایسی نہیں بتلائی جا سکتی کہ جس میں ہزاروں اورلاکھوں حفاظ کرام موجود نہ رہے ہوں ان حفاظ میں آج بھی مردوزن سب ہی شامل ہیں دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات مبارکہ ہمیں قرآن حکیم کو پڑھنے، سمجھنے اوراس پرمکمل عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماراخاتمہ بالخیرفرمائے، اس موقع پرقاری مقدرمرادی نے قاری عیدی شعبان کوبرہان شریف کے دورہ کی دعوت دی، قاری عیدی شعبان نے قاری مقدرمرادی کی سماجی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیااورجلدبرہان شریف دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رحیم یارخان: مرکزہادی عالم ویلفیئرفاؤنڈیشن برہان شریف کے نائب امیرقاری مقدرمرادی عالمی شہرت یافتہ تنزانیہ کے قراء قاری عیدی شعبان ودیگرسے ملاقات کررہے ہیں۔

By admin