رحیم یارخان (        ) ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا نگہبان راشن پروگرام غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے، راشن سے غریب فیملی دو روزے بھی نہیں رکھ سکتی، اگر حکومت کو عوام کو ریلیف دینا تھا تو تمام اشیائے خوردونوش کی اوپن سبسڈی دیتی، بجلی، گیس کے نرخوں میں سبسڈی دی جاتی لیکن حکومت نے کرپشن پروان چڑھانے کے لیے مینڈیٹ چور نواز شریف کی تصویر لگا کر راشن تقسیم کرنے پر توجہ دی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کو ریلیف اور انصاف فراہم کرے اگر ایم این اے یا ایم پی اے کو نظر انداز کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عوام کے حقوق کی جنگ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام ” میٹ دی پریس” سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں حلقہ میں اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا اور تمام سکیمیں مکمل کرانے کی کوشش کی گئی جس کے فنڈز جاری کروائیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ بھی ہم یقینی بنائیں گے اگر انتظامیہ نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی تو پھر قانونی راستہ اختیار کریں گے، انہوں نے کہاکہ بڑھتی مہنگائی پر انتظامیہ کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہے بلکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، سابقہ ڈپٹی کمشنر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات تھے شکر ہے ضلع کو نجات ملی، ہم نئے ڈپٹی کمشنر سے امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اگر وہ کسی کے آلہ کار بنے تو مزاحمت کا سامنا کریں گے، انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال سمیت بے پناہ مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے، انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چور(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کے چہروں سے سچ عیاں ہے اور قوم جانتی ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی 220 اور وفاق میں 180 سیٹیں ہیں لیکن مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کا یہ جعلی اقتدار 6 ماہ سے زیادہ چلنے والا نہیں انشاء اللہ جلد عمران خان عوام کے درمیان ہوں گے اور وزیراعظم پاکستان بن کر ملک کی خوشحالی کی جانب بڑھیں گے، قبل ازیں چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے چوہدری انصر اقبال وڑائچ، حاجی اسجد اقبال وڑائچ، چوہدری آصف اقبال وڑائچ، چوہدری محسن، کاشف بخاری ودیگر شخصیات کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصر غفور چوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمد شوکت اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی اور کہاکہ پریس کلب میرا اپنا گھر ہے، پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا عملی کردار ادا کیا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ کابینہ مثبت انداز میں ضلع کے مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

رحیم یارخان: ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کاچوہدری انصر اقبال وڑائچ، حاجی اسجد اقبال وڑائچ، چوہدری آصف اقبال وڑائچ کے ہمراہ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت اورانکی کابینہ کومبارک باددینے کے موقع پرگروپ فوٹو۔

رحیم یارخان:ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے اظہارخیال کررہے ہیں، صدرقیصرغفورچوہدری،  جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت، چوہدری انصراقبال وڑائچ، حاجی اسجد اقبال وڑائچ اورچوہدری آصف اقبال وڑائچ موجودہیں۔

رحیم یارخان (        ) گورنمنٹ کالج آف کامرس کے بی ایس کامرس کے طلباء کااسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی جانب سے سیشن 2022-24ء کے تحت پانچویں سمسٹرکے فائنل امتحانات کے نتائج سات ماہ سے تاخیراورچھٹے سمیسٹرکے امتخانات میں تین ماہ سے تاخیرپرڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج، گزشتہ روزگورنمنٹ کالج آف کامرس کے طلباء محمدعثمان، عبدالوحید، محمدفہد، مجاہدعلی، محمدزوہیب، علی عمران ودیگرنے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کوبتایاکہ ہم گورنمنٹ کالج آف کامرس کے طالب علم ہیں اورکالج ہذاکااسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورسے الحاق ہے ہم سیشن 2022-24ء کے تحت بی ایس کامرس کے طالب علم ہیں ہم نے پانچویں سمیسٹرکے فائنل امتحانات جولائی 2023ء میں دیے تھے جس کے نتائج 7ماہ گزرنے کے باوجودتاخیرکاشکارہیں اورساتھ چھٹے سمیسٹرکے امتحانات بھی 3ماہ سے تاخیرکاشکارہیں کالج کی جانب سے یونیورسٹی کومتعددباردرخواستیں دینے کے باوجودکوئی تسلی بخش جواب موصول نہیں ہورہاجس کی وجہ سے طالب اوروالدین بہت پریشان ہیں کنٹرول امتحانات سے گزارش ہے کہ جلدازجلدہمارے مسائل حل کیے جائیں تاکہ طلباء کامزیدوقت ضائع نہ ہو۔

رحیم یارخان: گورنمنٹ کالج آف کامرس کے طلباء ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔

جاری کردہ: محمدصادق ضیاء
سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان

By admin