رحیم یارخان (        ) شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے شعبہ امراض جلد کے ایچ او ڈی و سابق چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خان وزیرخان کی گریڈ19میں ترقی،سول سوسائٹی،ڈاکٹرز کی طرف سے مبارکبادیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے شعبہ اردو کے پروفیسر عمران بشیر کی ڈاکٹر خان وزیرخان سے انکے ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات ترقی پانے پرمبارکباددی اورگلدستہ پیش کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خان وزیر خان نے کہاکہ گریڈ19میں ترقی محکمانہ ترقی ہے جو سینارٹی کے حساب سے ہوتی ہے اس کے لیے میں ارباب اختیار اورسیکرٹری صحت کا شکرگزارہوں میں نے ہمیشہ اپنی ذمہ  داریوں کو عبادت سمجھ کر پورا کیا ہے ان شاء اللہ جب تک اس جاب پرہوں اپنی ذمہ داریوں کو قومی ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دونگا۔ اس موقع پر عمران بشیر نے کہاکہ ڈاکٹر خان وزیرخان محکمہ صحت کا قیمتی اثاثہ ہیں اوروہ نہ صرف ایک بہترین ڈاکٹر ہیں بلکہ بہت اچھے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں اس سے قبل انہوں نے خانپورٹی ایچ کیو ہسپتال میں بطور ایم ایس اورڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں بطور سی ای او بہترین خدمات سرانجام دے چکے ہیں امید ہے  وہ نئی ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقہ سے پورا کریں گے۔

رحیم یارخان:شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال شعبہ امراض جلد کے ایچ اوڈی وسابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرخان وزیرخان کو 19ویں گریڈ میں ترقی پانے پر پروفیسر عمران بشیر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کررہے ہیں

رحیم یارخان (        )ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور ڈاکٹر نجیب عالم کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر نجیب عالم نے کی۔نقابت کے فرائض سٹیزن رائٹس فورم جنوبی پنجاب کے چئیرمین و انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے نائب صدر  پروفیسر ساجد محمود خان رند کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ھے۔ایم ایس ڈاکٹر نجیب عالم ایک فرض شناس، ایماندار، ملنسار، ھمدرد، باوفا، باکردار شخصیت کے مالک ہیں اپ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال خانپور کو مثالی ہسپتال بنانے میں اھم کردار ادا کر رھے ھیں صفائی کا انتظام، مختلف شعبہ جات میں مریضوں کوسہولیات کیحوالیسے بروقت علاج کیا جا رھا ھے مستحقین اور غریب مریضوں کوسہولیات پہنچاء جا رھی ھیں۔وفد میں تحصیل خانپور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے صدر محمد اکرام شفیع، تحصیل خانپور کے وائس چیئرمین و دھوم پلس نیوز چینل کے سی او جام محمد عارف، ضلعی وائس چیئرمین عبداللہ جان، ڈویژن بہاولپور کے سینئر نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی، ڈویژن بہاولپور کے نائب صدر چوہدری ندیم احمد، ممبر امیر حمزہ بھی موجود تھے۔ایم ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال خانپور ڈاکٹر نجیب عالم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ھوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

رحیم یارخان (        )قادیانی مرزاء اپنے جھوٹے مذہب کی نہ تو کھلے عام تبلیغ کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے آپکو مسلمان کہلاسکتے ہیں انکو اجازت دینا کہ دیگر اقلیتوں کی طرح آزادی سے سب کچھ کرسکتے ہیں یہ آئین پاکستان اور اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے کیونکہ قادیانی اپنے آپکو اقلیت قرار ہی نہیں دیتے قادیانی مرتد اور غلیظ ترین کافر ہیں ان کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنا بھی اپنے آپکو دھوکا دینے کے مترادف ہوگا ان خیالات کا اظہار سربراہ تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت پاکستان ممبر مرکزی مجلس عاملہ جمیعت علمائے پاکستان نورانی مفتی قاری حبیب اللہ قادری رضوی نے جمعۃ المبارک کے خطبہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان محترم قاضی فائز عیسیٰ صاحب سے امید رکھتے ہیں کہ انہوں نے 6فروری کا جو فیصلہ قادیانی مبارک نامی شخص کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے جو جج منٹ دی ہے اس سے قادیانیوں کو بادالنظر میں فائدہ ہوا ہے اور 1974میں میں تحفظ ختم نبوت اور تحفظ قرآن کریم کیلئے جوقانون آئینی طور پر لاگو کیا گیا تھا اس میں کمزوری کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ رسول ﷺ کی ناموس اور کلام الہٰی قرآن کریم کی حرمت کی بات ہے ہمیں قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ کے عزت مآب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب اپنے کیے گئے فیصلے پر نطر ثانی فرمائیں گے اور وطن عزیز میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
(تصویرہمراہ ہے)

رحیم یارخان (        ) بچے ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انکی تعلیمی ضرورتوں کا خیال رکھنا انکی حوصلہ افزائی کرنا معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے،تعلیم کے بغیر کوئی ملک اورمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہمیں ترقیاتی ممالک کی صفوں میں کھڑا ہونے کے لیے اپنی موجودہ اورآنے والی نسلوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چوہدری اعظم شبیرنے دی پبلک سکول سسٹم ائیرپورٹ روڈ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دی پبلک سکول سسٹم شہر کا بہترین معیاری تعلیمی ادارہ ہے جہاں بچوں کی عصر
 حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم وتربیت کی جاتی ہے۔پرنسپل ادارہ محمدراشد رامے اورانکا سٹاف شاندار رزلٹ پرمبارکباد کا مستحق ہے،میں پوزیشن ہولڈر بچوں،انکے اساتذہ اوروالدین کو مبارکبادپیش کرتاہوں جو بچے پوزیشنزحاصل نہیں کرسکے وہ مایوس نہ ہوں وہ محنت کریں آنے والے سال میں وہ بھی وکٹری سٹینڈ پرکھڑے ہوسکتے ہیں۔ پرنسپل ادارہ محمدراشد رامے نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں، والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج بچوں کو انکی محنت کا صلہ ملا ہے والدین بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی غفلت اورکوتاہی نہ کریں ان بچوں کے ساتھ ہمارا مستقبل وابستہ ہے، دی پبلک سکول سسٹم میں بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ بچے اپنے مذہب سے ہم آ ہنگ رہیں اور اسکے علاوہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو کھیل کے مواقع اورذہنی نشوونما کے لیے بچوں کے درمیان مقابلے کرائے جاتے ہیں اس سے بچے میں تعلیم حاصل کرنے کی صلاحیت پیداہوتی ہے، آخرمیں مہمان خصوصی چوہدری اعظم شبیر، پروفیسر سبزل شاہین، قاضی انورسعید ودیگرمہمانوں نے پرنسپل محمدراشد رامے کے ہمراہ اچھی تعلیمی کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات میں ٹرافیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

کیپشن:رحیم یارخان۔ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چوہدری اعظم شبیر،پرنسپل محمدراشد رامے کا دی پبلک سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات کے ہمراہ گروپ فوٹو،قاری انورسعید،پروفیسرسبزل شاہین ودیگر موجود ہیں۔

رحیم یارخان (        ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر آرگنائزر کمیٹی مینارٹی پنجاب وضلعی صدر مینارٹی ونگ بابو لیلارام نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کے لئے روڈ میپ کا اعلان کریں گی اسکے علاوہ وہ صوبہ بھر کی خواتین کے لئے بھرپور اقدامات کا اعلان کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کا منصب مسلم لیگ ن کو دیا ہے اورملک اب ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بابولیلارام نے کہاکہ میاں شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے یہ لوگ جو مرضی کر لیں، مریم نواز حلف اٹھانے کے بعد اپنے منشور پر کام کرینگی،مسلم لیگ ن نے کبھی منافقت والی سیاست نہیں کی،پی ٹی آئی 2018 میں جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی،یہ لوگ دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ 2018 میں عدالتوں میں پٹیشز اب سے40 فیصد زیادہ ہوئیں،یہ لوگ جھوٹ پر سیاست کرتے ہیں،انکے کہنے پرچار حلقے کھلے تھے وہ شفاف تھے،پاکستان ترقی کرتا رہا یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں،انکا چہرہ سامنے آگیا ہے، یہ لوگ اقتدارمانگتے ہیں عوام کا نہیں سوچتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو جب بھی حکومت ملی ملک نے ترقی کی کاروبار کو فروغ ملا اب بھی ترقی کے اس مشن کو مسلم لیگ ن نے جہاں سے چھو ڑ ا تھا وہیں سے شروع ہوگا۔
(تصویرہمراہ ہے)

By admin