رحیم یارخان(   ) سابق  پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کی انٹی کرپشن کے جج کے سامنے پیش، دوبارہ مئی کے مہینہ کی پیشی دے گئی۔ اپنے وکیل چوہدری منظوراحمدوڑائچ اورمسلم لیگ ق کے سابق ضلعی صدر چوہدری ذوالفقار علی گل سے گفتگو کرتے ہوئے محمدخان بھٹی نے کہاکہ ہمیں اعلیٰ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ان شاء اللہ حق سچ کی فتح ہوگی،مشکل وقت بہت جلد گزر جائیگا،ناجائز اورجھوٹے مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ہوں عدالتوں کا سامنا کریں گے اوراپنا موقف پیش کریں گے میں نے بطور سیکرٹری پنجاب اسمبلی اپنی ذمہ داریوں کو آئینی طریقہ سے پورا کیا ہے آزمائشیں زندگی کا حصہ ہیں۔ا س موقع پر چوہدری منظوراحمدوڑائچ نے کہاکہ محمدخان بھٹی پر انٹی کرپشن میں جوکیس بنائے گئے ہیں وہ سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہیں ہم بھرپوردفاع کریں گے اوران شاء اللہ محمد خان بھٹی رہا ہونگے۔چوہدری ذوالفقارعلی گل نے کہاکہ محمد خان بھٹی کو صرف اورصرف چوہدری پرویز الہیٰ کا جان نثارساتھی ہونے کی سزادی گئی ہے اوران پرناجائز الزامات کی آڑ میں مقدمات کا اندراج کیا گیاہے ہمیں عدالتوں پہ پورا پورا یقین ہے کہ حق سچ کی فتح ہوگی،جس مشکل وقت سے چوہدری پرویزالہٰی اورمحمدخان بھٹی گزر رہے ہیں یہ وقت گزرجائیگا اورفسطائیت کا خاتمہ ہوگا،ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے آزاد جبکہ جبکہ عوام کے خادم جیلوں قیدبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ہماری ہمدردیاں چوہدری پرویز الہٰی اورمحمدخان بھٹی کے ساتھ ہیں۔اس موقع پرمحمدخان بھٹی نے چوہدری منظوراحمد وڑائچ اورچوہدری ذوالفقارعلی گل کا شکریہ ادا کیا،چوہدری نعمان گل بھی موجودتھے۔


رحیم یارخان(               )بچے ہمارے ملک اورمستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں،انکی تعلیم اورتربیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،انکی تعلیمی ضرورتوں کا خیال رکھنا اورانکے ہراچھے کام کی حوصلہ افزائی کا نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کااظہار ممتازصنعت کار و چیئرمین فرینڈزفاؤنڈرگروپ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میاں عامر شہباز نے پنجاب گروپ آف کالج کے پراجیکٹ الائیڈسکول رحیم یارخان کیمپس دڑی سانگی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2024ء میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ الائیڈسکول شہر کا شمار اچھے سکولوں میں ہوتا ہے جہاں بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم دی جارہی ہے اورآج جن بچوں نے قرآن حفظ کیا ہے وہ اور انکے والدین خوش نصیب ہیں اور میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء اورپوزشین ہولڈرز بچوں کو انکے اساتذہ اوروالدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ادارہ ہذا کے پرنسپل محمدبابر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ادارہ ہذا میں بچون کی تعلیم کے ساتھ انکی کردار سازی کررہے ہیں باقی تعلیمی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے سکولوں کے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم دیں تاکہ بچوں کی اپنے مذہب سے ہم آہنگی رہے۔تقریب سے پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر محمدایوب خان، ٹاؤن پلانرز وڈویلپر ایسوسی ایشن کے صدر میاں سجاد علی نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا ہونے کے لیے اپنے تعلیمی نظام کو دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا،کوئی بچہ سکول سے باہرنہیں ہوناچاہیے اساتذہ اوروالدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچون کے روشن مستقبل کے لیے انکی تعلیم پرکوئی سمجھوتہ نہ کریں۔تقریب میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، اس موقع پر پی ایس اے کے سابق صدر حافظ مدثر سہیل، سرپرست ڈاکٹرطاہرمسلم، پرنسپل کپس کالجز محمدافضل، ڈائریکٹر اعجازرسول، ڈائریکٹر السعید ایجوکیشن سسٹم سکندرعلی چوہدری، چوہدری جاویداسلم،فنانس سیکرٹری پی ایس اے چوہدری محمد احمد مصطفیٰ، سیکرٹری انفارمیشن محمدعامرفاروق، چوہدری عمران شبیرنے پوزیشن ہولڈربچوں میں ٹرافیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ مہمانوں کو پرنسپل محمدبابر نے اعزازی شیلڈز پیش کیں،سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئرٹیچر غلام عباس نے سرانجام دیے۔

کیپشن:رحیم یارخان: معروف صنعتکار میاں عامر شہباز،پرنسپل محمدبابر، پروفیسر محمدایوب خان، میاں سجادعلی، حافظ مدثر سہیل،محمداحمدمصطفی چوہدری، محمدعامرفاروق،پرنسپل محمدافضل، ڈائریکٹر اعجازرسول،اکاؤنٹ آفیسر محمدمدثر،زوبیہ مدثر،سکندرعلی چوہدری الائیڈسکول رحیم یارخان کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بچوں کی طرف سے پیش کیاجانے والا آرمی ٹیبلو دیکھ رہے ہیں۔

رحیم یارخان(               ) پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری شمیل مرزا کی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا سے ملاقات، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کامشکل وقت میں ساتھ دینے پرخراج تحسین پیش کیا علاقائی وملکی سیاسی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال، دونوں رہنماؤں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے، مینڈیٹ ملنے تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ چھ ماہ پہلے کہا تھا اگرشفاف الیکشن نہ ہوا تو مسائل پیدا ہوں گے۔عوام نے اس دفعہ صرف عمران خان کو ووٹ دیے ہیں دھاندلی کے ذریعے ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے عوام نے نوازشریف، شہبازشریف کومسترد کردیا ہے 8فروری کے الیکشن میں دھاندلی کی تاریخ رقم کی گئی ہے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار جو ہزاروں کی لیڈ سے جیت رہے تھے انہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے ہرایا گیا ہم اس ہار کو نہیں مانتے اپنا چرایا گیا مینڈیٹ ہرصورت واپس لیں گے، شہبازشریف دھاندلی سے وزیراعظم بنے، انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور شہبازشریف کو اصولی طور پر وزیراعظم نہیں مانتے، ملک وقوم کے حوالے سے جب بھی کوئی میٹنگ ہوگی علی امین گنڈا پور شرکت کریں گے۔اس موقع پر شمیل مرزا نے انہیں بہاولپورڈویژن میں پارٹی پوزیشن سے مکمل طور پربریفنگ دی اور انہیں دورہ رحیم یارخان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے بہت جلد رحیم یارخان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کیپشن:رحیم یارخان: پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری شمیل مرزا سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضاسے ملاقات کررہے ہیں


رحیم یارخان(               )جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے سب سے بڑے ہسپتال آر وائی کے کا کامیابی کی طرف ایک اور قدم گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ٹرانس پلانٹ وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاح پہوٹہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد انور نے کیا اس موقع سی ای او آر وائی کے ہسپتال پروفیسرڈاکٹر مظہر جام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں ڈاکٹر شہزاد انور کا شکریہ ادا کرتا جنہوں نے آر وائی کے ہسپتال کو کڈنی ٹرانسپلانٹ میں رجسٹرڈ کروانے میں کردار ادا کیا آر وائی کے ہسپتال بہاولپور ڈویژن کا پہلا اور جنوبی پنجاب کا دوسرا پرائیویٹ ہسپتال ہے جو کڈنی ٹرانسپلانٹ میں رجسٹرڈ ہے ہماری کوشش ہے کہ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو اچھا علاج دیا جائے تاکہ لوگوں کو لاہور کراچی ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے مزید ڈاکٹر شہزاد انور نے کہا کہ میں نے آر وائی کے ہسپتال کو چیک کیا ہے جس کی سرجن ٹیم بہت اچھی ہے جو سرجن ٹیم لاہور کراچی ہسپتالوں میں ٹرانسپلانٹ کرتی وہی سرجن ان کی ٹیم کا حصہ ہیں اس ہسپتال سے خطے کی عوام کو فائدہ پہنچے گا ٹرانسپلانٹ کیلئے ان کو دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا مزید ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین نے کہا کہ گرودں کا مرض سب سے زیادہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں میں ہوتا ہے جو لوگ شوگر کو مرض نہیں سمجھتے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول نہیں کرتے جس وجہ سے وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور یہ سٹون پٹی جس کی سب سے بڑی وجہ حکیموں کی ادویات اور درد دور کرنے والی ادویات کے بے دریغ استعمال ہے ان وجوہات کی وجہ سے گردوں کا مرض بڑھ رہا اور اس کا علاج گرودں کی ٹرانسپلانٹیشن اور دوسرا حل ڈائیلاسز ہیں اس موقع پر ڈاکٹر عرفان علی ڈاکٹر سید عاطف شاہ،ڈاکٹرمحمداظہر، ڈاکٹر جام جاوید اقبال صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصر غفور چوہدری جنرل سیکرٹری میاں محمد شوکت انفارمیشن سیکرٹری صادق ضیاء چوہدری بلال اکرم اور دیگر افراد موجود تھے۔


کیپشن:رحیم یارخان: پہوٹہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر شہزاد انور آر وائی کے ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ وارڈ کاافتتاح کررہے ہیں، سی ای او پروفیسرڈاکٹر مظہرجام، ڈاکٹرعابدحسین، ڈاکٹر عاطف حسین، ڈاکٹر محمدعرفان احمد قیصرغفورچوہدری، میاں محمدشوکت ودیگر موجود ہیں۔

By admin